کراچی (سپورٹس رپورٹر) نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے چوتھے روزتمام سیڈ پلیئرز نے میچز میں کامیاب سمیٹی جبکہ دو مقابلوں میں واک اوورہوئے۔ پنجاب کے عامر طارق نے کے پی کے کے عامر شہزاد کو4-3 کے فریم سے،اسلام آباد کے یاسر ندیم نے پنجاب کے عبدالرحمن کو4-3 کے فریم سے، پنجاب کے بابر مسیح نے پنجاب کے محمد فہیم کو4-1 کے فریم سے، سندھ کے ذوالفقار قادر نے پنجاب کے شاہد آفتاب کو4-0 کے فریم سے ،سندھ کے محمد اشتیاق نے پنجاب کے احسن جاوید کو4-0 کے فریم سے، سندھ کے محمد عزیز نے پنجاب کے ثاقب بٹ کو4-2 کے فریم سے، کے پی کے کے شاہ خان نے بلوچستان کے سعید احمد کو 4-1کے فریم سے، کے پی کے کے سربلند خان نے پنجاب کے نعمان اعوان کو4-2 کے فریم سے ، کے پی کے کے محمد بلال نے کے پی کے بہادر خان کو4-0 کے فریم سے ، اسلام آباد کے شہرام چنگیزی نے اسلام آباد کے گل افضل کو 4-1کے فریم سے ، سندھ کے سلطان محمود نے کے پی کے کے شرجیل محمود کو4-0 کے فریم سے ،سندھ کے محمد فیضان نے سندھ کے سہیل شہزاد کو کے فریم سے ، کے پی کے کے روبیل گل نے پنجاب کے شاہد آفتاب کو 4-3کے فریم سے، پنجاب کے حمزہ اکبر نے پنجاب کے محمد اعجاز کو4-1 کے فریم سے اور ٹاپ سیڈ پنجاب کے محمد آصف ٹوبہ نے کے پی کے کے فرحان خان کو 4-1 کے فریم سے شکست دیدی۔