کابل( آن لائن ) افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ میں 8 نئے وزراء نے شمولیت اختیار کرلی، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں نئے وزرا نے حلف لیا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے تقریب میں آٹھ نئے وزراء نے حلف لے لیا۔ افغان پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کے بعد وزراء سے حلف لیا گیا، نئے وزراء میں وزیر داخلہ اور فنانس کے وزیر کے ساتھ دیگر وزراء شامل ہیں، کابینہ میں صلاح الدین ربانی نے وزیر خارجہ کے طور حلف لیا، صدر نے مزید سترہ وزراء کو نامزد کیا ہے، جو آئندہ 45روز میں حلف لیں گے۔