خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے: ماجدہ زیدی

لاہور(لیڈی رپورٹر) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہاہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہوچکی ہے ، ملک میںکوئی بھی محفوظ نہیں، خواتین اور بچوںپرتشددکے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے مگر حکمرانوںکواس کی کوئی فکرنہیں۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ملک میں کہیں بھی حکومت کی رٹ نظرنہیںآتی۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سات سال سے حکومت کررہے ہیں عوام کوکیاریلیف ملا پہلے توبہانہ تھاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈزنہیں ملتے اب کیاہے ؟ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے کوئی انتخابی وعدہ پورانہیں کیا۔ دہشتگردی کے خطرات کے باوجود حکومت نے سکولوںکی سکیورٹی پرکوئی توجہ نہیں دی، انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے ملکی سرحدوںپرفائرنگ سے نہتے معصوم پاکستانی لقمہ اجل بن جاتے ہیںمگرحکومت احتجاج کی بجائے خاموش رہتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...