قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آپس میں لڑکرنہیں ملکردہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے

Feb 04, 2015 | 18:26

 اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ کی تقریر کے جواب میں کہا کہ ایوان میں دہشت گردی کا مسئلہ اٹھانا سیاست نہیں ہے، عوام مذمتی بیانات نہیں عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات پر نہ کسی پر الزام تراشی کی اور نہ ہی اسے کسی کی ناکامی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شکار پور واقعے پر ڈی آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گرد کا سر، ہاتھ اور پاؤں ملے ہیں، اب بتایاجارہاہے کہ صرف انگلی ملی ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ بڑے بڑے واقعات ہوئے،جن میں حکومت کی مدد کی سیاست نہیں کی۔

مزیدخبریں