فاسٹ باولرمحمد عامر نے شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کیا اور کینسرکےمریض بچوں کے ساتھ دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا

محمد عامرجب شوکت خانم ہسپتال پہنچےتوانتظامیہ نے ان کا استقبال کیا ،محمد عامرنے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان میں بیٹ،شرٹس اوردیگرتحائف تقسیم کیے،مریض فاسٹ باولر کواپنے درمیان دیکھ کربہت خوش ہوئے، محمد عامر نے اس موقع پرپانچ پانچ اوورز پرمشتمل ٹیپ بال کرکٹ میچ بھی کھیلا ، بیٹنگ میںچارچھکے لگائے جبکہ ایک وکٹ بھی حاصل کی ، میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے محمد عامرکہا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف میچزجیتنے چاہیئں تھے، میچوں کے دوران محمد حفیظ، سعید اجمل اورعمرگل کی کمی محسوس ہوئی ، ٹیم مینجمنٹ کو ورلڈ کپ سے قبل وننگ کمبی نیشن بنا لینا چاہیئے ، محمد عامرفاسٹ باولراس موقع پرکینسرکےمریض بچوں نےکہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ محمد عامر کے ساتھ میچ کھیلا ،محمد عامرکا کہنا تھا کہ کینسرکےخلاف جنگ کے لیے لوگوں کوزیادہ سے زیادہ امداد دینی چاہیئےتاکہ  موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے،

ای پیپر دی نیشن