کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ابتدائی تیزی کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس پینتیس ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا تاہم، کے الیکٹرک، پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمینل، جہانگیر صدیقی کمپنی، پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ، ڈیسکون کیمیکلز، پکک گروتھ فنڈ اور اینگرو فرٹیلائزر کے حصص والیوم لیڈر رہے،،کاروبار کے دوران اڑتیس کروڑ پچیس لاکھ اکسٹھ ہزار شیئرز کے سودے ہوئے، سرمایہ کاروں کی جانب سے قلیل مدتی منافع کے حصول کے سبب ، ہنڈرڈ انڈیکس پر ایک سو ستاون پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد کاروبار چونتیس ہزار چھے سو اڑسٹھ پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ادھر روپے کی قدر میں تیرہ پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے تئیس پیسے پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکا، سرمایہ کاروں کی جانب سے قلیل مدتی منافع کے حصول کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو ستاون پوائنٹس کی کمی کے ساتھ چوتیس ہزار چھ سو اڑسٹھ کی سطح پر بند ہوا
Feb 04, 2015 | 18:53