دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو حصول آزادی سے نہیں روک سکتی: مقررین اے پی سی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام آل پارٹیز قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس لاہور پریس کلب میں الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں لیاقت بلوچ، مولانا امیر حمزہ ،علامہ محمد ممتاز اعوان، حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا محمد شفیع جوش،مفتی سید عاشق حسین، ذکر اللہ مجاہد،علامہ وقار الحسنین نقوی، شیخ محمد نعیم بادشاہ، علی عمران شاہین ودیگر نے اعلان کیا کہ تمام دینی و سیاسی جماعتیں کل 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر ملک گیر ہڑتال (شٹر ڈائون)کیا جائیگا ، مقررین نے کہا کہ پوری قوم وطن کے دفاع و بقاء ،دہشت گردی کی لعنت کے یکسر خاتمے اور کشمیر کی آزادی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر مکمل آزاد ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن