ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب ہوگی

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں یوم یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پرجمعہ5فروری کو ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی نشست منعقد ہورہی ہے۔ صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، میاں فاروق الطاف،صاحبزادہ سلطان احمد علی، مولانا محمد شفیع جوش، مولانا امیر حمزہ، فاروق خان آزاد اور سید نصیب اللہ گردیزی شامل ہیں ۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن