تعلیم کے ذریعے معاشرتی مائنڈ سیٹ میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے:خلیل طاہر سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ معاشرتی امن وترقی کے لئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ نہایت ضروری ہے۔وہ گزشتہ روز سانجھا پاکستان اور PHNP کے کور ممبرز مذہبی ہم آہنگی ایک مشترکہ ذمہ داری کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس میں ممبر صوبائی اسمبلی کانجی رام،بادشاہی مسجدکے خطیب علامہ عبدالخبیر آزاد،آرچ بشپ آف لاہور سباشین شا،ریورنڈ فادر جیمزچانن،ترن جیت سنگھ،پادری امجد نیامت، جانسن برنارڈ،جاوید ولیم،مولانا فتح چشتی،صوبہ سرویہ،کاشف نواب،امرناتھ رندھاوا،سسٹر ثنائ،سسٹر شکیلہ، مفتی سید ہاشم حسین و دیگر نے شرکت کی۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم معاشرتی مائنڈ سیٹ میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن