لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، سینیٹر ڈاکٹر جہانگیر بدر، اورنگزیب برکی، عبدالقادر شاہین، ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش، اور محمد سلیم مغل نے پی آئی اے کے ملازمین کی ہلاکت پر شدید مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد دکو قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو مزدورں کے حقوق غصب نہیں کرنے دے گی اور پی آئی اے کی نجکاری کو مسترد کرتی ہے پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے پُرزور مذمت کرتی ہے ۔