لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے بلوچستان اسمبلی کی سپیکرمحترمہ راحیلہ حمید خاں درانی نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی اور خاص طور پر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاںنے محترمہ راحیلہ حمید خاں درانی کو صوبہ بلوچستان کی پہلی خاتون سپیکر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔