کل یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃالدعوۃ پاکستان سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی اپیل پرکل جمعہ 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں لاہور اور اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر بڑ ے جلسے ہوں گے جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، ساہیوال، ملتان،کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت پورے ملک میں کشمیر کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔حافظ محمد سعید 5 اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ آج 4 میر پور آزاد کشمیر میں بھی یکجہتی کشمیر کانفرنس ہوگی۔ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کلب کے باہر جلسہ سے مختلف مذہبی ، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ لاہور کے مختلف مقامات سے جماعۃ الدعوۃ کے مقامی ذمہ داران قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے پریس کلب کر یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں جلسہ میں شریک ہوں گے ۔سنی تحریک کے زیرِ اہتمام کل5فروری ملک بھر میں جلسے ،جلوس یکجہتی کشمیر کا نفر نسز ،سیمینارز اور انڈیا مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جبکہ سب سے بڑی ریلی لاہور میں پر یس کلب سے پنجاب اسمبلی ہا ل چوک تک ہو گی ۔جس کی قیادت سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی،علامہ مجاہد عبدالرسول خان ،شیخ محمد نواز قادری اور دیگرکرینگے۔ جمعیت علماء اسلام لاہورکے زیراہتمام 5فروری کو یکجہتی کشمیر موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی، جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ سے یکجہتی کشمیر موٹر سائیکل ریلی کی قیادت لاہورسٹی کے قائم مقام امیر محمد افضل خان اور سیکرٹری جنرل حافظ فہیم الدین کریںگے۔

ای پیپر دی نیشن