اورنج لائن ٹرین کیلئے حاصل کی جانیوالی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کا آغاز

لاہور(خبرنگار)حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے لئے حاصل کی جانے والی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے ، پہلے روزدستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد33 وئوچرزمعاوضہ کی ادائیگی کے لئے تیار کر لئے گئے ہیں،جس کے تحت آج مالکان میں چیک تقسیم کئے جائیں گے،ادائیگی کے لئے انتہائی منظم و شفاف انتظامات کئے گئے ہیں -یہ بات صوبائی وزیر بلال یاسین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گراؤنڈ میں قائم معاوضہ ادائیگی مرکز میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ کی ادائیکی کا انتہائی تیز ترین اور فعال میکنزم تیار کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز متاثرین کی ایک بڑی تعداد کو سپیشل شٹل سروس کے ذریعے اِن سنٹرز پر لایا گیا۔جہاں پر ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے، ریونیو، ٹائون ایڈمنسٹریشن اور دی بینک آف پنجاب کے ملازمین نے اِن کے مطلوبہ/درکار کاغذات کو مکمل کروانے میں اِن کی مدد کی۔مزید برآں خواجہ احمد حسان، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، ایم پی اے، ایم این اے اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنے مقررہ سنٹرز پر موجود رہے۔

ای پیپر دی نیشن