محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس، متعدد علماء کی ترقی کی سفارش

Feb 04, 2016

خصوصی نامہ نگار

لاہور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف ومذہبی امور حکومت پنجاب کی زیر تحویل مساجد میں تعینات خطباء آئمہ اور مدرسین کی اگلے سکیلوں میں ترقی کے لیے محکمانہ ترقی کمیٹی دوم کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف چیئرمین ترقی کمیٹی ہوا۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف میں تعینات خطیب امام سکیل نمبر9کی بطور سینئر خطیب کم امام سکیل نمبر12، مدرسین سکیل نمبر9کی بطور سینئر مدرس سکیل نمبر 12اور نائب خطباء آئمہ سکیل نمبر7سے بطور خطیب /امام سکیل نمبر9ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ بعد از جائزہ مولانا فیاض رضوی، مولانا نصیر احمد، مولانا غلام مہر علی، مولانا اللہ رکھا، مولانا محمدصادق سیرانی ،مولانا بشیر احمد، مولانا عبدالقدیر، مولانا محمدطاہر ، مولانا عبدالقادر،قاری محمدحسین ، قاری محمدانور کو سکیل نمبر12اور مولانا غلام شبیر کو سکیل نمبر9میں ترقی کی سفارش کی گئی ۔

مزیدخبریں