اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر و چیئرمین قومی اسمبلی انتخابی اصلاحات کمیٹی زاہد حامد نے کہا کہ الیکشن کمشن نے تجرباتی طور پر الیکٹرانک مشین کے استعمال کی منظوری دیدی۔ الیکشن کمشن جلد الیکٹرانک مشین کیلئے ٹینڈر جاری کریگا۔ نئے انتخابی قوانین اور قواعد و ضوابط سے متعلق مسودہ دو ہفتوں میں تیار کرلیں گے۔ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کر لی جائیگی۔ ستمبر کے بعد کسی بھی ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک مشین کا تجربہ کیا جائیگا۔ نادرا نے بائیومیٹرک مشین کے استعمال کیلئے کنورٹر لگانے کی تجویز دی۔ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق آسان ہوگی۔ صوبائی حکومتوں کو مجوزہ انتخابی قانون میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیپٹر کی 15 فروری تک منظوری دینے کی ہدایت کی۔