لاہور (خصوصی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز رضا کارانہ طور پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ فیصلہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں اجلاس میں کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ مسعود انور، کوآرڈینیٹر ٹرانسپورٹ راشد احمد، سیکرٹری آر ٹی اے چودھری محمد اقبال بھی موجود تھے۔ بلال یاسین نے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا۔ عام مسافر کو فائدہ پہنچے گا اور طالبہ کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور پالیسیوں سے عام مسافروں خواتین بچوں، بزرگوں اور طالبات کو باعزت سفری سہولیات میسر آئیں۔