راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل میں گزشتہ روز بریگیڈیئر (ر) امجد کیانی نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہو گئے جہاں 2 رکنی تفتیشی ٹیم نے ان سے اراضی سکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ بریگیڈیئر (ر) امجد کیانی نے نیب ٹیم کو بیان دیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کرپشن کی نہ ہی کوئی غیرقانونی کام کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے اس سکینڈل میں کامران کیانی کا بھی بیان ریکارڈ کرنا ہے۔کامران کیانی ڈی ایچ اے سے معاہدہ کرنے والی نجی کمپنی کے مالک ہیں اور وہ اس وقت بیرون ملک ہیں۔ کامران کیانی کی کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل، بریگیڈیئر (ر) امجد کیانی نیب کے سامنے پیش
Feb 04, 2016