پی آئی اے کو چند دن بند کرنے میں کوئی حرج نہیں، مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم نہیں دیا کراچی واقعہ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

Feb 04, 2016

نوائے وقت رپورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کراچی واقعہ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ سول ایوی ایشن ڈویژن نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم نہیں دیا گیا، پی آئی اے کی بہتری کیخلاف سازش کی گئی۔ رپورٹ میں وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا کہ نجکاری پر حکومت پیچھے ہٹے نہ بلیک میل ہو، موجودہ حالات میں پی آئی اے چند دن بند کرنے میں حرج نہیں۔ سہیل بلوچ کو کس نے وطن واپس بلا کر احتجاج کی ذمہ داری سونپی؟ لازمی سروس ایکٹ کے بعد کسی ایکشن کمیٹی کی گنجائش نہیں۔

مزیدخبریں