اوباما کو ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے سے روکنے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان نے بل منظور کر لیا

Feb 04, 2016

رائٹر

واشنگٹن (رائٹر) امریکی ایوان نمائندگان نے 65 ووٹوں کی اکثریت سے بل منظور کیا ہے جس کا مقصد صدر بارک اوباما کو عالمی نیوکلیئر معاہدہ کے بعد ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے سے روکنا ہے۔ اس سے تین ہفتے قبل ایسی ہی ووٹنگ منسوخ کر دی گئی تھی۔ ایوان نمائندگان نے 181 کے مقابلے میں 246 ووٹوں سے ایران ٹیرر فنانس ٹرانسپرنسی ایکٹ کی منظوری دی۔ اگر سینٹ یہ بل منظور بھی کر لیتی ہے تو یہ قانون نہیں بن سکے گا کیونکہ صدر اوباما یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اسے ویٹو کر دینگے کیونکہ اس کے نتیجے میں تاریخی نیوکلیئر معاہدہ ختم ہو جائیگا۔

مزیدخبریں