دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے اپنی ٹیم کی قیادت کی۔ قسط کے تحت پاکستان کو 50کروڑ ڈالر قرضہ ملے گا۔ قرضے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔