تھر +کراچی (نامہ نگار+این این آئی) تھر میں بھوک اور بیماریوں کے باعث گزشتہ روز مزید 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ یوں یکم جنوری سے اب تک مرنیوالے بچوں کی تعداد 130 سے تجاوز کرگئی ہے۔ دوسری طرف محکمہ صحت سندھ کے افسران نے تصدیق کی ہے کہ تھر پارکر میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران 143 بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ حکام کی جانب سے فراہم کردہ مذکورہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار گزشتہ سال اکتوبر 2015ء سے اب تک کے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ ماہ جنوری 2016ء میں 40 بچوں کی اموات ہوئیں۔
مزید 5 بچے جاں بحق،تھرپارکر میں چار ماہ کے دور ان 143بچوں کی اموات ہو چکی ہیں:محکمہ صحت سندھ
Feb 04, 2016