افغانستان میں امن کیلئے القاعدہ، طالبان اورحقانی نیٹ ورک کا خاتمہ ضروری ہے: جنرل کیمبل

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی +اے پی پی) افغانستان میں تعینات رہنے والے سابق امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ افغانستان میں مکمل امن کے لیے القاعدہ،طالبان اورحقانی نیٹ ورک کوشکست دیناضروری ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کے سبکدوش ہونے والے امریکی کمانڈرجنرل جان کیمبل نے کانگریس کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طالبان سے منسلک گروپ القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک امریکہ کے قومی مفاد کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ کمزور ہو گئی ہے لیکن حال ہی میں جنوبی افغانستان میں القاعدہ کے ایک کیمپ کا پتا چلایا گیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ القاعدہ کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک پردہشت گردانہ حملے روکنے کی لئے افغانستان میں طویل مدت تک قیام ضروری ہے۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق جنرل کیمبل نے مزید کہا کہ ہمارے فوجی افغانستان میں سر گرم دہشت گرد گروپوں کیخلاف دبائو سے اضافہ کر رہے تھے۔میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ برس پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت کچھ کیا، پاکستان کے چیف آف سٹاف جنرل راحیل شریف نے بڑی دلیری سے فوجی آپریشن کی قیادت کی۔ جس کے نتیجے میں افغانستان میں افغان فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کارروائیاں کیں۔

نمائندہ خصوصی +اے پی پی

ای پیپر دی نیشن