آپریشن ضرب عضب کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں: عالم خٹک

راولپنڈی (این این آئی) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کولیشن سپورٹ فنڈ میں کمی پر بھی بات چیت ہوئی۔ سیکرٹری دفاع نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں اور پاکستان جلد دہشتگردی پر قابو پالے گا۔

ای پیپر دی نیشن