پٹھانکوٹ واقعہ، پاکستان کیساتھ مسلسل رابطہ ہے: بھارتی سیکرٹری خارجہ

Feb 04, 2016

آئی این پی

جے پور (آئی این پی) بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے ایکدوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں انسداد دہشت گردی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سیکرٹری خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر رابطے میں ہے۔ بھارت آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہے گا کیونکہ صرف اسی طرح ہم پاکستان کو فراہم کی گئی معلومات کی روشنی میں دہشت گردی کے امور پر پیشرفت کی توقع کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں