نئی دہلی (اے ایف پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھارتی تاجروں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں سرمایہ کاری کریں جہاں پاکستان اور چین پہلے ہی قدم جما رہے ہیں۔ نئی دہلی میں بھارتی صنعتکاروں سے ملاقات میں کہا کہ ہماری جغرافیائی پوزیشن سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے۔ اس میں اس حوالے سے پوٹینشل موجود ہے۔ ہمارے عوام کے درمیان خیرسگالی کی فضاقائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مجوزہ افغانستان ایران بھارت ٹرانزٹ معاہدہ کا محور چاہ بہار پورٹ ہو گا۔
بھارتی تاجر افغانستان میں سرمایہ کاری کریں: عبداللہ عبداللہ
Feb 04, 2016