سیاچن: برفانی تودہ گرنے سے 10 بھارتی فوجی لاپتہ

سری نگر (اے ایف پی) دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 10 بھارتی فوجی لاپتہ ہوگئے۔ فوج کے کرنل ایس ڈی گوسوامی نے اس حوالے کہا ہے کہ بھارتی فوجی گشت پر مامور تھے کہ 5800میٹر کی بلندی پر ایک برفانی تودہ ان پر آگرا۔ لاپتہ فوجیوں کی تلاش کیلئے آرمی اور ائیرفورس کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔ فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن پر موسم سرما کے دوران درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے اس موسم میں یہاں برفانی اور مٹی کے تودے گرنا عام ہے۔ جنوری میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن