نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مندر کی تعمیر کیلئے مقامی مسلمانوں نے نہ صرف مفت اراضی فراہم کی بلکہ تعمیر میں معاونت کے لئے 50 ہزار روپے بھی عطیہ کر دئیے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع مورینہ کے گاؤںکھیڑا کالا میں 80 مسلم خاندان آباد ہیں۔ مسلم برادری کی جانب سے مذہبی رواداری کی اعلیٰ اور قابل تقلید مثال ہے۔ مندر کے نگران سنت کمار سنگھ نے مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہندو اس کے لئے مسلمانوں کے ممنون ہیں۔
بھارت میں مندر کی تعمیر کیلئے مسلمانوں کی جانب سے اراضی اور 50 ہزار روپے عطیہ
Feb 04, 2016