این اے 89: احمد لدھیانوی کی کامیابی کالعدم‘ سپریم کورٹ نے شیخ اکرم کی رکنیت بحال کر دی

Feb 04, 2016

آن لائن + آئی این پی+ نمائندہ نوائے وقت

اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی+ نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 جھنگ کی انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے شیخ اکرم کی رکنیت بحال کردی ہے اور احمد لدھیانوی کی کامیابی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بدھ کے روز سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے 8 دسمبر 2015ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ الیکشن ٹربیونل نے نومبر 2014ء میں شیخ اکرم کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دیا تھا جس کیخلاف شیخ اکرم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عام انتخابات میں بھی شیخ اکرم نے کامیابی حاصل کی تھی مگر احمد لدھیانوی نے ٹربیونل سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی تھی شیخ اکرم نے اپنے حقائق چھپائے ہوئے ہیں اور اثاثوں بارے کوئی تفصیلات نہیں دی ہیں۔ تحریری فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پڑھ کر سنایا۔ الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں