اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت گذشتہ روز اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیمی اداروں، میڈیا ہاؤسز، اہم عمارتوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ پولیس نظام میں بہتری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیکٹا کوآرڈی نیٹر، چیف کمشنر، آئی جی، پولیس حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ کے حکم پر ریٹائرڈ اور سابقہ پولیس افسران کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعینات اسلام آباد پولیس کے 100 سے زیادہ ملازمین کو واپس بلا لیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق انکشاف کیا گیا ہے سالہا سال سے یہ 100 اہلکار غیر مجاز افسران کی گھریلو ڈیوٹیوں پر مامور تھے۔
نثار کی زیرصدارت اجلاس، تعلیمی اداروں کی سکیورٹی، این جی اوز کی رجسٹریشن کا جائزہ لیا گیا
Feb 04, 2016