لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنما بیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ ہماری قیادت اند ھیرے مٹانے جبکہ بدامنی کے انگارے بجھانے کیلئے کوشاں ہے ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کا معاشی ویژن اورایجنڈا ملک وقوم اورمعیشت کیلئے تازہ ہواکاجھونکا ہے۔حکومت کو ریاست کی بقائ،بہبود اور معیشت کی مضبوطی کیلئے کڑے وقت میں سخت فیصلے کرناپڑرہے ہیں، انہوںنے مزید کہا کہ کام چور اور بدعنوان عناصر قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جہالت ،صوبائیت اورمنافرت کے سدباب کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کاعزم واستقلال خوش آئند ہے ۔
ریاست کی بقاءاوربہبود کیلئے سخت فیصلے کرناپڑرہے ہیں ۔فوزیہ مبشر
Feb 04, 2016