پی ایس ایل کامیاب ٹورنا منٹ ثابت ہوگا: عامر نذیر‘اشرف علی ‘شعیب حبیب

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ شروع ہونے پر سابق ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر عامر نذیر‘سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بلے باز اشرف علی اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شعیب حبیب نے چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان ‘چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر سبحان احمد اور شکیل شیخ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کامیاب ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔ انتظامیہ نے جس طرح محنت کی ہے مستقبل میں بھی سپر لیگ مزیدکامیابیاں حاصل کرے گی ۔پی ایس ایل پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کی بھی راہ ہموار کرے گی ۔مایوس کرنےوالے لوگوں کے خیالات دم توڑ چکے ہیں اور پی ایس ایل حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ دنیا بھر میں اس سے پاکستان کا امیج بھی بحال ہوگا۔ آنےوالے وقتوں میںانٹر نیشنل کھلاڑی پاکستانی میدانوں میں کھیلتے نظر آئینگے ۔یہ ساری کامیابی پاکستان کرکٹ بورڈ کی بدولت ملی ہے ۔بورڈ حکام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...