لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مالی سال 2016-17ء کیلے مشترکہ بجٹ تجاویز بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ چیمبرز کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ جس کی صدارت لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے کی جبکہ سینئر نائب صدر الماس حیدر، نائب صدر ناصر سعید، ایگزیکٹو کمیٹی رکن کمال محمود امجد میاں ڈیرہ غازی خان اوکاڑہ، وہاڑی، سرگودھا، راولپنڈی، کوئٹہ اور دیگر چیمبرز کے نمائندوں نے خطاب کیا۔
ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کا ایف بی آر کو مشترکہ بجٹ تجاویز بھجوانے کا فیصلہ
Feb 04, 2016