راولپنڈی /کراچی (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) معروف روحانی پیشوا اور نیریاں شریف آزادکشمیر کے سجادہ نشین پیر علا¶ الدین صدیقی طویل علالت کے بعد جمعہ کے روز لندن کے ہسپتال میں انتقال کرگئے وہ دل اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور عسکری ادارہ امراض قلب راولپنڈی میں بھی زیر علاج رہے۔ ان کی عمر 80 سال تھی ان کے سوگوار پسماندگان میں دو صاحبزادے پیر نور العارفین اور پیر سلطان العارفین شامل ہیں ان کی میت تدفین کے لئے نیریاں شریف (تراڑکھل) آزادکشمیر لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں وہ شعلہ بیان مقرر‘ ممتاز عالم دین اور سلسلہ نقشبندیہ کے شیخ طریقت محی الدین اسلامی یونیورسٹی آزادکشمیر کے چانسلر‘ نور ٹی وی اور محی الدین میڈیکل کالج میرپور کے بانی اور آزادکشمیر اور برطانیہ میں مختلف مساجد اور مدارس کے سرپرست تھے ان کا حلقہ ارادت آزادکشمیر اور پاکستان کے علاوہ بیرونی ممالک میں پھیلا ہوا ہے ان کی وفات کی خبر سے ان کے عقیدت مندوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے وہ جامعہ رضویہ فیصل آباد میں محدث اعظم پاکستان حضرت مولانا سردار احمد قادریؒ کے شاگرد اور پیر محمد زاہد خانؒ موہڑہ شریف کے داماد تھے۔ وہ اپنے والد پیر غلام محی الدین غزنویؒ کے خلیفہ مجاز اور جانشین تھے جو قیام پاکستان سے قبل غزنی افغانستان سے ہجرت کر کے نیریاںشریف آزادکشمیر میں منتقل ہوئے تھے پیر غلام محی الدین غزنویؒ حضرت خواجہ محمد قاسم صادق موہڑویؒ کے خلیفہ مجاز تھے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے سجادہ نشین نیریاں شریف پیر محمد علاو¿الدین صدیقی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم علم و فضل اور روحانیت کا ایک کوہ گراں تھے۔ ان کی علمی، مذہبی، دینی اور روحانی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔ ان کی وفات ملک و ملت بالخصوص آزاد کشمیر کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ وہ جمعہ کی شام فون پر نوائے وقت سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔نظام مصطفی پارٹی کے صدر حاجی محمد حنیف طیب فدائیان ختم نبوت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ جہانگیر خان صدیقی، علامہ ڈاکٹر شعیب قادری، علامہ سیف اللہ نقشبندی، علامہ قاری عالم حسین کوکب، علامہ شبیراحمدحقانی،مولاناعبدالرزاق عباسی، مولاناذاکر سیفی، مولاناارشادسیفی، مولاناعبدالرحمان صدیقی، سردارنسیم یونس، سردارنعیم ایڈوکیٹ، سردارجاوید اقبال ایڈوکیٹ‘جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر، نائب صدر مفتی پیر محمدعبدالعلیم قادری، مرکزی رہنماشبیر ابوطالب، صوبائی صدر علامہ سید عقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی،سینئر نائب صدر مفتی محمدبشیرالقادری،جنرل سیکریٹری مفتی رفیع الرحمان نورانی،نائب صدورمحمدشکیل قاسمی، علامہ عبدالغفار اویسی، صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، علامہ خلیل احمدنورانی، نارتھ کراچی ٹاﺅن کے صدرمحمدرفیق قادری،نیوکراچی کے صدر قاری شمیم الدین، سرجانی کے صدر علامہ ضیاءالحسن قادری، ملیر کے صدر ماسٹرعبدالحلیم نعیمی، بن قاسم کے صدر قاری عبدالرشید گولڑوی، کورنگی کے صدر عبدالعزیزمیﺅ، صدر ٹاﺅن کے صدر عبدالوحید یونس، لیاقت آباد کے حاجی سلمان شیخ، ظہیر ٹھیکیدار، گلبرگ کے سید عمران حسین، گلشن اقبال کے مولانافقیرمحمدعطاری، شاہ فیصل کے مولانافیض الہادی قادری، مہتاب نورانی ودیگر نے شیخ الاسلام حضرت پیر علاﺅالدین صدیقی کے انتقال پر تعزیت اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔
پیر علاﺅ الدین