لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی اُمت مسلمہ کا عظیم اثاثہ اور سرمایہ ہیں، آپ کے افکار و تعلیمات، روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے حضرت شاہ رکن الدین عالم کے 703ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ ’’قومی تصوف سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے رسمِ چادر پوشی سے حضرت شاہ رکن الدین عالم کے 703واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتا ح کیا۔ تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی۔