اسلام آباد (آئی این پی ) ڈی ایچ اے اراضی سیکنڈل میں سابق آرمی چیف اشفاق کیانی کے بھائی کامران کیانی کے ریڈوارنٹ کے اجراء کی منظوری نہ ہوسکی۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے سے مشاورت کے بعد نیب کی درخواست واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے دوماہ قبل وزارت داخلہ کو کامران کیانی کے ریڈوارنٹ کے اجراء کے لئے درخواست دی تھی۔ وزارت داخلہ ریڈوارنٹ کے اجراء کے لئے مزید دستاویزات طلب کرے گی۔ کامران کیانی نیب کو 15 ارب روپے کے سکینڈل میں مطلوب اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔