کنٹری کلب کنٹریکٹ کی خلاف ورزی عدالت نے ٹرمپ کو 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیدیا

میامی (آن لائن) فلوریڈا کے ایک جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ وہ ملکیتی کنٹری کلب پر کنٹریکٹ تنازعے کے حوالے سے خلاف ورزی پر کم از کم6ملین ڈالرز ادا کرے۔ٹرمپ نیشنل گالف کلب کے برہم ارکان نے مئی2013ء میں ریئل اسٹیٹ کے اس ارب پتی پر مقدمہ دائر کیا تھا جب وہ صدارتی امیدوار نہیں تھے ۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے انہیں 4.85 ملین ڈالرز دینے ہیں،جج نے ایک ملین مزید بطور منافع اضافہ کیا اور اپنے فیصلے میں مجموعی طور پر5.7ملین ڈالرز ادا کرنے کو کہا۔کنٹری کلب جوپیٹر کے علاقے میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...