انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کے قدر دان ہیں، حافظ سعید کی نظر بندی کا فیصلہ اسلام آباد نے خود کیا: چین

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کے نائب وزیر خارجہ چھینگ کو پنگ نے پریس بریفنگ کے دوران کیا کہ حافظ سعید کی نظر بندی کا فیصلہ اسلام آباد نے خود کیا، انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کے حامی ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کا چین ہمیشہ حامی رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، واضح رہے کہ نائب وزیر خارجہ چھینگ کوپنگ کی قیادت میں چین کا ایک وفد 6 فروری سے 9 فروری کے دوران پاکستان کا دورہ کریگا جہاں دونوں ممالک کے مابین انسداد دہشت گردی کے حوالے سے باہمی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
چین

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...