لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دنیا کو اسلامی نہیں صلیبی دہشت گردی نے زیادہ نقصان پہنچایا، امریکہ اور اہل مغرب عالم اسلام کے درپے ہیں۔ ورلڈ آرڈر اور صلیبی جنگوں کے بعد ٹرمپ نے اسلامی دہشت گردی کے انسداد کا اعلان کرکے دنیائے اسلام کو للکارا ہے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں مسلم دنیا کو ہر روز یہودی، صلیبی اور ہندو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ فلسطین ، عراقی ، افغانستان ، کشمیر میں اب تک لاکھوں مسلمانوں کو شہیدکیاگیا کیا یہ مسلم دہشت گردی ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کیخلاف اغیار متحد ہیں، ان حالات میںعالم اسلام کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔