لاہور(نیوز رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے جناح ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کرنے میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے اور اس مقصدکےلئے پروفیسرز اور سینئر ڈاکٹرز اپنے وارڈز کا شام کوبھی دورہ کریں تاکہ گھر جانے کے قابل مریضوں کو دوسرے دن کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بیڈآکوپنسی کی شرح کو کم کرنے اور بیڈز کی دستیابی کےلئے ایک ہفتہ کے اندر پلان ترتیب دے کر محکمہ کوبھجوایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات جناح ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقعہ پر جاری کیں۔