راولپنڈی(نےوز رپورٹر)سینٹ میریز اکیڈمی سکول کے پرنسپل نپولین گومز نے کہا ہے کہ سینٹ میری اکیڈمی کے والدین اور بچوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا ہے،سکول نے اپنی ذاتی بس خرید لی ہے جو طلبہ و طالبات کو انتہائی کم چارجز پرسفری سہولیات فراہم کریگی،بس سروس کا باقاعدہ آغازکردیا ہے انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں ہم نے کم کرایہ رکھا ہے تاکہ طلباءو طالبات کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ،بس سروسکے اجراءکے موقع پر سکول انتظامیہ ،اساتذہ اور والدین نے پرنسپل نپولین گومز کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا اور ذاتی دلچسپی لیکر بچوں کےلئے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کردیا۔