رائے ونڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ، افتتاح مولاناطارق جمیل کریں گے،جی اےم رےلوے

راولپنڈی (نےوز رپورٹر)وزیر ریلوے کو آپ کا چارٹر اف ڈیمانڈ بھیج دیں گے اور آپ کے کیس کووزارت ریلوے میں بھیج دیا جائے گا ۔143ٹرین ایگزامنروں کی کمی ہے ٹرےننگ کرنے والے ٹرین ایگزامنروں کو والٹن پاس کرنے کے بعد ساتوں ڈویژنوں میں بھیجا جائے گا اور اس کمی کو پورا کیا جائے ۔رائے وینڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کا افتتاح مولاناطارق جمیل کریں گے۔کوٹ لکھپت میں ٹرمینل بنارہے ہیں جہاں پر ساری سہولتیں دی جائیں گی ۔وزیر ریلوے نے فنانس سے پچاس ملین روپے مانگے ہیں ۔پی سی ون بن گیا ہے 6000ملازمین کو بھرتی کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس ضرورت سے چیئرمین ریلوے اور دیگر انتظامیہ نے وزیر ریلوے کو تجاوزات دی ہیں ۔ریلوے کیرج اینڈ ویگن برانچ میں سات سو ملازمین کی ضرورت ہے چائینہ جانے والے وفد میں تیس افراد شامل کیا جاتا ہے جن کی 12سال سروس ہو اور ان کی قابلیت دیکھی جاتی ہے اور میرٹ کے مطابق ملازمین بھیجے جاتے ہیں کیرج برانچ میں کو ئی ریٹائرڈ ملازم بھرتی نہیں کیا گیا اپ گریڈیشن اور ری اسٹکچرنگ پر نو ماہ میں کام مکمل ہونا تھا جو نہیں ہوا اسے تیزی سے کمیٹی مکمل کر رہی ہے ۔گارڈوں کی اپ گریڈیشن عدالت کے احکامات پر کی گئی ہے ۔ کسی بھی ملازم کی پرموشن کو جان بوجھ کر روکنا غلط ہے ۔تمام ملازمین کے لیے عدلیہ کے دروازے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر ریلوے جاوید انوربوبک نے آل پاکستان ریلوے ٹرین ایگزامینر ویل فیئر یونٹی کے مرکزی قائدین قاسم بونیری ،ریحان احمد ،محمد اعظم ،مبارک حسین ،دل پزیر کھوکھر ،محمد اویس ،راحت خنیف ،توقیر نوازش اور دیگر قائدین وفد کے ساتھ ملاقات مزاکرات کے موقع پر کیا ۔وفد نے جنرل منیجر کو مسائل سے اگاہ کیا اس موقع پر سی ایم ای کیرج عدنان شافع بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن