لیونارڈو ڈی کپریو نئی فلم ” دی بلیک ہینڈ“ میں جلوہ گر ہوں گے

 ہالی وڈ کے معروف اداکار لیونارڈو ڈی کپریو اپنے پرستاروں کو نئی فلم ” دی بلیک ہینڈ“ میں نظر آئیں گے۔ دی بلیک ہینڈ کو فلم ” ریووننٹ “ کا فالو اپ کہاجارہاہے۔ مذکورہ فلم میں لیونارڈو مرکزی کردارادا کرنے کے ساتھ اس کو پروڈیوس بھی کر رہے ہیں ¾فلم اسی نام کے ناول کی کہانی سے ماخوذ ہے جس کو سٹیفن ٹیلٹی نے تحریر کیا ہے اور اپریل میں کتب خانوں میںدستیاب ہوگی۔ فلم کی کہانی 1903ءکے دور کے گرد گھومے گی جب نیو یارک میں معاشرتی جرائم عروج پر تھے ۔ اس دور میں ایک جرائم پیشہ گروہ بلیک ہینڈ نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا تھا۔ فلم میں کپروی کا کردار ایک جاسوس ہوگا جو جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کو پکڑتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن