پانامہ کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ، شہزادے کے خطوط کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں: قطر ی سفیر

 قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خطوط ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ہو سکتا ہے ،ان خطوط سے قطر کی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا قطر کی واضح پالیسی ہے کہ وہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔ پانامہ کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ان خطوط کے بارے میں بھی صرف اخبارات میں ہی پڑھتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن