اڈا پل 14 (نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے پنے والی حکومت بھی ن لیگ کی ہی ہوگی۔ مخالفین باتیں کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کام کر کے دکھائی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی چودھری افتخار نذیر نے سیاست میں قدم رکھا تو جہانیاں میں گیس، بجلی، سڑکیں سمیت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل چیئرمین حاجی عطاءالرحمن نے ظفراللہ چوک تا چک 103 دس آر تک کارپٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارپٹ روڈ 13 کلومیٹر طویل ہوگا اور لاگت 12 کروڑ روپے آئے گی۔
عطاءالرحمن