مالی سال کے 7 ماہ بعد 15 ہزار نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ تیار

کراچی (کامرس رپورٹر) مالی سال 2017-18 کے 7 ماہ گزرنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 15 ہزار ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے وسط سے متوقع مہم میں ممکنہ 10 ہزار بڑے ٹیکس دہندگان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا جن میں بڑی تعداد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، رئیل اسٹیٹ انویسٹرز اور بلڈرز و ڈیولپرز کی ہے جنہوں نے اربوں روپے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ہائوسنگ اسکیمز، کمرشل پلازوں، بڑے شاپنگ مالز اور کثیرالمنزلہ اپارٹمنٹس و عمارتوں میں انویسٹ کررکھے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دستاویزی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر گھیرے میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 15 ہزار ٹیکس نادہندگان کی ذاتی جائیداد، کاروبار، سفری معلومات، بچوں کی فیسوں، کلبز کی رکنیت اور گاڑیوں کی تفصیلات پر مبنی پروفائلز تیار کیئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن