ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا اعداد وشمار جاری کردیا

Feb 04, 2018

اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکس محاصل میں تین سو ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ایف بی اار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں دو ہزارارب روپے ٹیکس جمع ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں سولہ سو نناوے ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، جنوری دوہزار اٹھارہ میں دوسوبہتر ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔

مزیدخبریں