اسلام آ باد، گجرات،منڈی بہا¶الدین، ملکوال( آ ئی این پی+نامہ نگاران )ترجما ن دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے لیبیا میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 16پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ واضح رہے حادثے میں90سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں زیادہ افراد پاکستانیوں کی بتائی جارہی تھی۔ملکوال سے نامہ نگارکے مطابق غیر قانونی طریقہ سے یورپ جاتے ہوئے لیبیا کے سمندر میں ڈوبنے والے چار نوجوانوں محمد قاسم بیگ‘ اکرام الحق‘ محمد فرحان ‘ محمد تنزیل کا تعلق منڈی بہاﺅالدین کے علاقوں سے ہے ، قاسم بیگ ملکوال کا رہائشی تھا جبکہ راجہ دانیال رشید سکنہ ملک وال محفوظ رہا ۔یہ سب افرادسنہرے مستقبل کے سہانے خواب لے کر انسانی سمگلر کے ہاتھوں غیر قانونی طریقہ سے یورپ جانے کیلئے لیبیا پہنچے جہاں ایجنٹ نے انہیں اٹلی لے جانے کیلئے ایک کشتی میں سوار کر کے سمندر کے ذریعے سفر شروع کیا لیکن سمندر میں جا کر کشتی الٹ گئی۔ قاسم بیگ دو بچوں کا والد تھا اطلاع ملنے پر قاسم بیگ کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ متاثرہ خاندانوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کی نعشیں جلد پاکستان لانے کیلئے کارروائی کی جائے۔ 14پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں رحمت خان ولد محمد عنایت،محمد اسماعیل ولد محمد عنایت،عظمت بی بی زوجہ محمد اسماعیل،لقمان علی ولد شوکت علی،کامران اقبال ولد محمد اقبال،زبی اللہ ولد امتیاز احمد،حمزہ فاروق ولد غلام فاروق،سعد علی ولد محمد اسماعیل کا تعلق گجرات،اکرام الحق ولد عظمت اللہ ،محمد قاسم بیگ ولد محمد امجد،محمد فرحان،محمد تنزیل کا تعلق منڈی بہا¶الدین،غلام فرید ولد مرزا غلام نبی کا تعلق راولپنڈی،محمد عزیز ولد عبدالرحمان سرگودھا جبکہ ولید اور شاہ کا تعلق نامعلوم مقام سے ہے۔ترجمان کے مطابق چار پاکستانیوں کی دوستوں کی مدد سے شناخت ہوئی،انکے شناختی کارڈ نہیں ملے۔منڈی بہا¶الدین سے نامہ نگار کے مطابق یہ نوجوان کنجاہ کے انسانی سمگلر کے ذریعے بھاری رقوم دے کر لیبیا گئے تھے۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق گجرات کے جاں بحق ہونیوالوں میں سے 4 افراد کی شناخت ہو گئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ رحمت خاں ولد محمد عنایت، محمد اسماعیل ولد محمد عنایت، عصمت بی بی زوجہ محمد اسماعیل، لقمان علی ولد شوکت علی کا تعلق گجرات سے بتایا جاتا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ان چار افراد میں سے تین کا تعلق ایک ہی بدنصیب خاندان سے ہے جن میںدو بھائی اور بھابی شامل ہیں۔ این این آئی کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے لیبیا میں کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے حکومت پاکستان سے کہا ہے وہ سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد معلوم کرے اور لواحقین سے رابطہ کرے۔ سابق صدر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق لیبیا کی بحری فوج نے کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں 90افراد کی ہلاکت کی تردید کر دی۔ نیول کمانڈر ایوب قاسم نے کہا سمندر میں تلاش کے دوران کسی کشتی کا ملبہ یا نعشیں نہیں میں۔ عالمی ادارے اپنے دعویٰ کی وضاحت کریں اور جائے حادثہ کا تعین کریں۔ ترجمان زوارہ پولیس کے مطابق ساحل سمندری سے صرف 13 نعشیں ملی ہیں۔
کشتی حادثہ