اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ پالیسی ساز کمیٹی میں خطاب کے دوران کہا کہ ایک جج کو گھر لان اور کچن ملنا چاہئے ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا ایک بڑا پیارا جج ہے میں اس کا نام نہیں لوں گا اس سے مذاق بھی کرتا رہتا ہوں اس نے کہا کہ جس دن سے میں جج بنا ہوں اپنی بیوی سے لڑنا چھوڑ دیا میں نے کہا کیوں تو انہوں نے کہا ہے سکون ہوکر کوئی انصاف کر سکتا ہے۔ مجھے امید ہے آپ سب کی بیویاں اچھی ہوں گی۔
جسٹس ثاقب
”بے سکون ہوکر انصاف نہیں ہو سکتا“ سپریم کورٹ کے جج نے کہا جب سے منصب سنبھالا بیوی سے لڑنا چھوڑ دیا: جسٹس ثاقب
Feb 04, 2018