کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو کوئی مشکل نہیں ہوگا۔ اگر کوئی پشتونوں کے بچوں کو بیدردی سے قتل کریگا تو ایسا نہ ہوں کہ کل انکے بچے اس طرح قتل ہوتے جائیں، یہ ملک ہماراہے مگر غلامی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اگر ہمارے بچے محفوظ نہیں ہونگے تو پھر ہم سے بھی خیر کی توقع نہ رکھیں۔ پشتونخوا وطن کو بارود کا ڈھیر ان قوتوں نے بنایا ہے جو قوتیں آج انکے خلاف عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک انسان کی قتل پوری انسانیت کی قتل ہے اور معاشرے میں فساد پیدا کرنیوالے کو بھی معاف نہیں کیا جائے۔ اگر واقعی ہمارے بچے کسی غلط کام میں ملوث ہے تو اس ملک میں آئین وقانون موجود ہے اور آئین وقانون کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتو ں میں پیش کیا جائے اگر واقعی کوئی جرم ثابت ہوں تو پھر ان کو سزا دینے کا حق ہے مگر اس طرح اٹھانا اور جعلی مقابلے میں کسی بھی پشتون کو مارنا یہ حق کسی کو نہیں ہے۔