کامونکے، رینالہ، بچیانہ، اللہ آباد: 8 سالہ بچے، دو خواتین اور کمسن لڑکے سے اوباشوں کی زیادتی

Feb 04, 2018

کامونکے/ رینالہ خورد/ بچیانہ/ الہ آباد/ للیانی (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے 8 سالہ بچے ، دو خواتین اور 17 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ کامونکے میں اوباش نواز نے ذہنی معذور طلاق یافتہ رمشا کو زبردستی حویلی میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ رینالہ خورد کے نواحی گائوں 5 ون آر کے محمد برکت کھرل کا 8 سالہ بیٹا ذیشان گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی گائوں کا اوباش عرفان اسے احاطے مویشیاں میں لیجاکر زیادتی کرڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچیانہ میں محمد بی بی کالونی جڑانوالہ کے ملک شفیق کا17سالہ بیٹاشاہ ویز گورنمنٹ ہائی سکول کے گیٹ کے سامنے کھڑا ہوا تھا جسے اس کا دوست اعجاز احمد بلا اسے ساتھ لے گیا اور ساتھیوں عاقب ضیاء اور راشد علی کیساتھ ملکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ الہ آبادکے نواح کوٹ سردار سلیم حیدر کی رخسانہ بی بی نے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کرکے گزشتہ رات ملزم شوکت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی دیوار پھیلانگ کر داخل ہوا اور اسلحہ کی نوک پر خاوند کے گھر آنے پر ملزم سے ہاتھا پائی ہوئی اور وہ ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں کامونکے میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ مطاہر کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی اور بعد ازاں اسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں